EPAPER
Updated: June 24, 2021, 1:58 PM IST | Agency | Mumbai
امیتابھ بچن کی پوتی نوویہ نویلی نندا نے بھی ٹوٹا ہوا دل اور آنسوؤں کا ایموجی سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور سوائی بھٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’گاتے رہیں اور چمکتے رہیں‘‘
نڈین آئیڈول۱۲؍ کے شریک امیدواروں میں سے ایک سوائی بھٹ اتوار کی رات شو سے باہر ہوگئے ۔ان کے باہر ہونے سےجہاں سوشل میڈیا یوزرس ناراض ہیں وہیں امیتابھ بچن کی پوتی نوویہ نویلی نندا نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اس نے ٹوٹا ہوا دل اور آنسوؤں کا ایموجی سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور سوائی بھٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’گاتے رہیں اور چمکتے رہیں‘‘۔
مشتعل سوشل میڈیا صارفین نے اس شو کو اسکرپٹڈ قرار دیا
سوائی بھٹ کی بے دخلی سے ناراض سوشل میڈیا صارفین نے ریالٹی شو انڈین آئیڈول کو اسکرپٹڈ قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا’’ اپنے فیوریٹ شرکاء کیلئے مکمل طور پر اسکرپٹڈ اور جانبدار شو۔ `انڈین آئیڈول دیکھنا چھوڑ دو۔ سوائی لگاتار دو ہفتوں تک ٹاپ۲؍ میں تھا اور شان مکھا اور دیگر کو بچانے کے لئے اسےاچانک باہر کردیاگیا۔ عوام سے ووٹنگ کیوں کرواتے ہوں جب ان کے ووٹ کا آپ کے لئے کوئی معنی نہیں ہے۔‘‘
ایک صارف نے لکھا کہ’’ شان مکھا پریہ اور دانش کو بچانے کے لئے سوائی کو باہر کرنے کی سازش رچی گئی۔ ججوں نے جان بوجھ کر پون دیپ کو سب سے کم اسکور دیا تاکہ پون دیپ اور سوائی کے درمیان انتخاب کیا جاسکے۔ جبکہ یہ دونوں ہی سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار تھے۔سیاست سے بھرا اسکرپٹ شو۔ ‘‘ایک صارف نے تبصرہ کیا ’’ٹی آر پی اور مقبولیت کے لئے سوائی بھٹ کا استعمال کیا گیا۔ اب جب اسے زیادہ سے زیادہ ووٹ ملنے لگے تو وہ آدتیہ نارائن کی بہن شان مکھا پریہ اور دانش کو بچانے کے لئے اسے باہر کردیاگیا۔بھیانک شو ، برائے مہربانی اس کا نام بدل کر شاؤٹنگ آئیڈول کردیجئے۔‘‘
ایک صارف نے لکھا ’’انڈین آئیڈول میں کیا ہورہا ہے۔ سوائی بھٹ شو کے کئی گلوکاروں سے بہتر ہیں۔ انڈین آئیڈول ٹی آر پی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔‘‘ایک یوزر نے لکھا’’آپ کا پورا شو طے شدہ ہے۔ سوائی ہمیشہ ٹاپ۲؍ میں آتا تھا ، اس کے باوجود اسے ہٹا دیا گیا تھا۔ اگر اپنی مرضی سے کسی کو نکالنا ہے تو ویورس سے ووٹ کیوں مانگتے ہو۔ برائے کرم شائقین کو سپورٹ کریں،فیک انڈین آئیڈول۔‘‘
بگ بی کی پوتی سوائی بھٹ کی مداح
بگ بی کی پوتی نوویہ نویلی نندا سوائی کی مداح ہیں۔حال ہی میں ، نوویہ نے سوشل میڈیا پر سوائی بھٹ کے گانے کی تعریف کی تھی۔ `فادرس ڈے کے خصوصی ایپی سوڈ میں جب سوائی بھٹ امیتابھ بچن اسٹارر فلم ` ’باغبان ‘ کا ٹائٹل ٹریک گا رہے تھے ، نوویہ نے اسکرین ریکارڈنگ کی اور اس کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ’’فین گرل مومنٹ آیا۔‘‘سوائی بھٹ نے نوویہ کے اس ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا اور گفتگو میں کہا’’امیتابھ بچن جی کی پوتی نوویہ ننداجی سے اتنا پیار ملنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ یہ متاثر کرتا ہے۔‘‘