EPAPER
Updated: February 28, 2021, 3:54 PM IST | Agency | Mumbai
پاپ گلوکار گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پروفائلز پر گیتوں کے بہت ہی اچھے مناظر شیئر کئے ہیں۔ ٹیزر امیج نے ان دونوں کے مابین باہمی اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
پاپ گلوکار گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پروفائلز پر گیتوں کے بہت ہی اچھے مناظر شیئر کئے ہیں۔ ٹیزر امیج نے ان دونوں کے مابین باہمی اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پتہ چلا ہے کہ بھوشن کمار کی ٹی سیریز کمپنی انہیں ایک تیز ، رومانٹک گیت کے لئے ایک ساتھ لانے والی ہے جس کا عنوان ہے `’’اور پیار کرنا ہے ۔‘‘ یہ گیت سچیت ۔پرمپرا نے ریکارڈ کیا ہے۔ گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ کا سابقہ گانا ’مورنی بن کے‘ چارٹ میں سب سے اوپررہا ہے ، اب دونوں ہی سعید قادری کے لکھے ہوئے گیت میںجلد ہی نظر آنے والے ہیں۔ یہ گانا مداحوں کو یقینی طور پر ان دونوں کے درمیان اچھی کیمسٹری کی وجہ سے بہت پسند آئے گا۔ اروند کھیرا کی ہدایت کاری میں گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ اس ویڈیو میں پہلی بار نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک خوبصورت کہانی دکھائی گئی ہے کہ محبت ابدی ہے اور مشکل وقت میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہتی ہے ۔ `’’اور پیار کرناہے’بھوشن کمار کے پروڈکشن میں بنایاگیا ہے اور اس کے موسیقار سچیت ۔پرمپرا ہیں۔ گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ کا یہ رومانوی گانا سعید قادری نے لکھا ہے اور ۳؍مارچ کو اسے یو ٹیوب پر جاری کیا جائے گا۔