Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلوکارہ نیہا ککڑ اور روہن پریت شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Updated: October 27, 2020, 9:49 AM IST | Agency | Mumbai

انڈین آئیڈل۱۲؍ کی جج اور بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی ہے۔ گزشتہ روز بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے قریبی دوست گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں۔

Rohan Preet Singh And Neha Kakkar. Picture :INN
روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ۔ تصویر:آئی این این

انڈین آئیڈل۱۲؍ کی جج اور بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی ہے۔ گزشتہ روز بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے قریبی دوست گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں۔ اس جوڑے نے  گزشتہ روز دہلی کے ایک گردوارے میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوس کو سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کے فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔ وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر روہن پریت سنگھ شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب نیہا ککڑ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی بہن کی شادی کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ نےانسٹاگرام پر اپنی ہلدی کی رسم کی تصویریں پوسٹ کی تھیں، انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں نیہا ککڑ نے ہلدی کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر روہن پریت سنگھ نے پگڑی کے ساتھ پیلا کُرتا پہنا ہوا تھا۔اس کے علاوہ بالی ووڈ گلوکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اُن کی اور روہن پریت کی مہندی کی تقریب کی تصویریں بھی پوسٹ کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK