EPAPER
Updated: November 27, 2021, 12:06 PM IST | Agency | New Delhi
فلم’ شہزادہ‘ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے شائقین میں جوش و خروش پایا جارہاہے۔
فلم’ شہزادہ‘ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے شائقین میں جوش و خروش پایا جارہاہے۔ فلم کے ہدایتکار روہت دھون مرکزی اداکاروں کارتک آرین، کریتی سینن، منیشا کوئرالا، پریش راول، رونیت رائے اور سچن کھیڈکر کے ساتھ ایک بلاک بسٹر فلم بنانے کے مراحل سے گزررہے ہیں۔ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیومیں ان کی شاندار حویلی کے سیٹ پر پہلے۲۰؍ دن کا شیڈول مکمل کرنے کے بعد ٹیم دہلی میں فلم کے بیرونی حصے کی شوٹنگ کے لیے دہلی روانہ ہوگئی ہے۔ انسٹاگرام پر کارتک آرین نے جامع مسجد کے پس منظر میں مقام کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ کارتک آرین اور پریش راول پرانی دہلی میں اہم مناظر کی شوٹنگ کریں گے۔ دریں اثنا، کریتی سینن لندن کے دورے کے بعد ہفتے کے آخر میں ٹیم میں شامل ہوں گی۔دوسرے شیڈول کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھوشن کمار نے کہا’’شہزادہ میں دہلی کا ایک اہم کردار ہے۔ کہانی کا مرکز دارالحکومت کے کچھ حصوں میں ہے، مجھے یقین ہے کہ روہت دھون اور ٹیم شہر کے ہر حصے کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ‘‘