EPAPER
Updated: March 07, 2021, 2:46 PM IST | Agency | New Delhi
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کچھ عرصہ قبل اپنےکزن بھائی پریانک شرما کی شادی کی وجہ سے مالدیپ میں تھیں۔مالدیپ سے آنے والی شردھا کپور اور ان کے اہل خانہ کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،جس میں شردھا کا انداز دیکھنے کے لائق ہے۔ وائرل ہونے والے ویڈیو میں ، شردھا کپور پگڑی باندھے ہوئے نظر آرہی ہیں اور بارات میں رقص بھی رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کچھ عرصہ قبل اپنےکزن بھائی پریانک شرما کی شادی کی وجہ سے مالدیپ میں تھیں۔مالدیپ سے آنے والی شردھا کپور اور ان کے اہل خانہ کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،جس میں شردھا کا انداز دیکھنے کے لائق ہے۔ وائرل ہونے والے ویڈیو میں ، شردھا کپور پگڑی باندھے ہوئے نظر آرہی ہیں اور بارات میں رقص بھی رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ کی بہت ساری تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں وہ اپنی خالہ پدمنی کولہاپورےکےساتھ لہنگے کے اوپر پگڑی پہن کرپوز کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس سے قبل بھی شردھا کی کئی تصاویرمالدیپ سے وائرل ہوچکی ہیں ، جس میں وہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ واضح رہےکہ شردھاکپورکےخالہ زاد بھائی پریانک شرماکی رواں ہفتے مالدیپ میں شادی ہوئی تھی۔ فروری میں ان دونوں نےکورٹ میرج کی تھی۔ شادی میں شرکت کے لئے ان کے کئی سیلیبریٹی مہمان مالدیپ پہنچے۔ وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں ، شردھا ہلکے نیلے لہنگےاورپھولوں والےبلاؤزبہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نےدھوپ کا چشمہ اور گلابی رنگ کی پگڑی پہن رکھی ہے۔ شردھا کپور کےکام کے تعلق سےبات کریں تووہ آخری مرتبہ فلم ’باغی۳؍‘میں نظر آئی تھیں۔ فلم لاک ڈاؤن سے پہلے ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم میں، وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ نظر آئی تھیں۔’باغی۳؍‘ سے قبل شردھا کپور فلم اسٹریٹ ڈانسر۳؍ڈی میں نظر آئی تھیں، جس میں اداکار ورون دھون اور نورا فتحی بھی مرکزی کردار میں تھے۔ شردھا کپورکےپاس اس وقت لو رنجن کی اگلی فلم ہے۔ اس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیںگی۔اس فلم کو لو رنجن اور انکور گرگ تیار کررہے ہیں۔