Inquilab Logo Happiest Places to Work

شنکر اور رام چرن ایک ساتھ کام کریں گے

Updated: February 14, 2021, 4:21 PM IST | Agency | Mumbai

سال ۲۰۲۱کا سب سے بڑا اعلان جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں کیا گیا ہے۔ اس فلم انڈسٹری میں تھیٹرس کو دوبارہ کھولنے کی خبرسے خوشی کی لہر ہےجس کی وجہ سے اس انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار اور اداکار ایک ساتھ کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں

Ram Charan. Picture:INN
رام چرن ۔تصویر :آئی این این

سال ۲۰۲۱کا سب سے بڑا اعلان جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں کیا گیا ہے۔ اس فلم انڈسٹری میں تھیٹرس کو دوبارہ کھولنے کی خبرسے خوشی کی لہر ہےجس کی وجہ سے اس انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار اور اداکار ایک ساتھ کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جن میں  میگا پاور اسٹار رام چرن اور شنکر کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے ایک ساتھ ایک بڑے پروجیکٹ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خیال رہے کہ شنکر اس فلم کو پورے ہندوستان میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔ رام چرن اور شنکر دونوں ہی انتہائی مقبول اور کامیاب شخصیات ہیں۔ مداحوں کا طویل عرصے سے انتظار ہے کہ اداکار۔ ہدایتکار جوڑی ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتی ہوئی نظر آئے، اور اب فلم ’آر آر آر‘ کے بعد رام چرن ایک اور بڑی فلم میں نظر آئیں گے۔ رام چرن اس وقت  ایس ایس راجامولی کی فلم ’آر آر آر‘میں کام کررہے ہیںجس میں جونیئر این ٹی آرا بھی اہم اور مرکزی کردار میں نظرآنے والے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK