EPAPER
Updated: December 30, 2021, 11:57 AM IST | Agency | Mumbai
ء۲۰۲۱ء اپنے آخری مرحلے میں ہے اور اس دوران ایک دلچسپ خبر یہ ہےکہ شاہ رخ خان سال کے آخری دنوں میں بھی چھٹیاں نہیں منا رہے ہیں بلکہ کام میں مصروف ہیں۔
ء۲۰۲۱ء اپنے آخری مرحلے میں ہے اور اس دوران ایک دلچسپ خبر یہ ہےکہ شاہ رخ خان سال کے آخری دنوں میں بھی چھٹیاں نہیں منا رہے ہیں بلکہ کام میں مصروف ہیں۔ ان کی ایک نئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں وہ ایک فلم کے سیٹ پر فوٹو کے لئے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ یہ تصویر کس فلم کے سیٹ کی ہے، یہ واضح نہیں ہو پایا ہے۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ تصویر ان کی آنے والی فلم ‘پٹھان‘ کے سیٹ کی ہے۔ تصویر میں شاہ رخ خان ایک کالے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور ایک اسٹائلش دھوپ کا چشمہ پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شاہ رخ خان نے اپنے کردار کے لئے اپنے بالوں کو کافی بڑا کرلیا ہے۔ انہوں نے بالوں کو باندھا ہوا ہے۔شاہ رخ خان کی اس تصویر کو ماڈل اداکار دنگتا ہزاریکا نے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ دگنتا ‘موہن جوداڑو‘ میں نظر آئے تھے۔ دگنتا نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ممبئی کی لوکیشن کا جیو ٹیگ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیپشن لکھا ہے۔ اس تصویر پر شاہ رخ کے مداحوں نے کئی تبصرے کئے ہیںاور تصویرکی پوسٹنگ پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔