Inquilab Logo Happiest Places to Work

’دی فارگاٹن آرمی‘ میں ’وائس اوور‘ کیلئےشاہ رخ خان نے کوئی فیس نہیں لی

Updated: January 11, 2020, 5:03 PM IST | Agency | Mumbai

کابل ایکسپریش، بجرنگی بھائی جان اور ایک تھا ٹائیگر جیسی فلموں کا ڈائریکشن کرنے والے کبیر خان نے ’دی فارگاٹن آرمی‘ سے ڈجیٹل پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔ یہ ویب سیریز آزاد ہند فوج کی تشکیل کے دور کی ہے۔ اس فلم میں سنی کوشل اور شاروری اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان ۔ تصویر : آئی این این
شاہ رخ خان ۔ تصویر : آئی این این

 کابل ایکسپریش،بجرنگی بھائی جان اور ایک تھا ٹائیگر جیسی فلموں کا ڈائریکشن کرنے والے کبیر  خان نے ’دی فارگاٹن آرمی‘ سے ڈجیٹل پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔یہ ویب سیریز آزاد ہند فوج کی تشکیل کے دور کی ہے۔ اس فلم میں سنی کوشل اور شاروری اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ویب سیریز میں شاہ رخ خان نے وائس اوور کیا ہے۔کبیر خان کے مطابق ہر اپیسوڈ سے پہلے ۴۰؍ سیکنڈ کا تعارف کرایا جائے گا۔یہ سیریز تاریخی ہے اور حقیقت پر مبنی ہےاس لئے اس تعلق سے بتانا ضروری ہے۔شاہ رخ خان  سے اس آئیڈیا پر بات پہلے کر چکا تھا۔شاہ رخ خان کومیں فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے سے جانتا ہوں۔وہ دہلی میں میرے سینئر رہے ہیں۔ان کےنوٹس اپنے امتحان کےلئے پڑھ چکا ہوں۔ان کی بیوی گوری میری دوست ہیں۔ہم نے ایک اسٹیج شو بھی ساتھ کیا تھا۔
 شاہ رخ خان کو آزاد ہند فوج کے تعلق سے کافی دلچسپی تھی۔ان کے والد آزاد ہند فوج کے جنرل شاہ نوازخان کے قریبی تھے۔میں نے شاہ رخ خان سے وائس اوور کرانے کے بارے سوچا اور انہیں فون کیا۔۲؍روز کے اندر انہوںنے رضامندی ظاہر کردی ورنہ ان کے ساتھ فلم کرنے والوں کو پتہ ہے کہ شاہ رخ خان فلم  کرنے سے قبل اس پر بحث کرنے ا ور کہانی کے تعلق سے مطمئن ہونے میں کافی وقت لیتے ہیں۔انہوںنے ویب سیریز کےلئے ۲؍ روز میں ہی ریکارڈنگ مکمل کردی۔مجھے نہیں پتہ کہ یہ بات بتانی چاہئے کہ نہیں لیکن شاہ رخ خان نے اس ڈبنگ کیلئے فیس لینے سے انکارکردیا۔انہوںنے کہا کہ میں نے یہ ڈنگ اس لئے کی ہےکیوںکہ یہ کہا کافی تحریک آمیز کہانی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK