EPAPER
Updated: September 12, 2020, 3:20 AM IST | Mumbai
ٹی وی شو کی اداکارہ سارہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ۔ملک کےساتھ پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سارہ خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کی ہے۔
ٹی وی شو کی اداکارہ سارہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ۔ملک کےساتھ پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سارہ خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کی ہے۔ سارہ خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بدقسمتی سے آج میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں طبیعت میں بہتری محسوس کر رہی ہوں لیکن مجھے جلد صحت یاب ہونےکیلئے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
ایک انٹرویو کے مطابق سارہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے مجھے کورنا وائرس لاحق ہوا ہے تب سے میں سختی کے ساتھ ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی ہدایت پر عمل کر رہی ہوں ۔ یہاں تک کہ میں گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کر رہی ہوں ، مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔