EPAPER
Updated: December 06, 2021, 1:33 PM IST | Agency | Mumbai
سارہ علی خان نے حا ل ہی میں اننیا پانڈے اور مادھوری دکشت کو اپنے گیت ’چکاچک‘ پر ڈانس کرایا اور اب ’سمبا‘ کے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بھی ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
سارہ علی خان نے حا ل ہی میں اننیا پانڈے اور مادھوری دکشت کو اپنے گیت ’چکاچک‘ پر ڈانس کرایا اور اب ’سمبا‘ کے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بھی ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔سارہ علی خان نے اپنی اگلی فلم ’اترنگی رے‘ کے اس گانے پر رنویر سنگھ کے ساتھ دہلی میں ڈانس کیا۔رنویر سنگھ اور سارہ گیت’چکاچک‘ پر ناگن ڈانس کرتےہوئے نظر آئے۔سارہ علی خان حال ہی میں رنویر سے دہلی میں ملیں۔سارہ علی خان نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے’’سوپر ڈوپر الٹرا کول رنویر سنگھ۔ ایک بار پھر انہوںنے ثابت کردیا ہے کہ وہ کیوں کنگ ہیں۔‘‘ اس ویڈیو میں دونوں گارڈن میں ’چکاچک‘ گانے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔سارہ جہاں اس گانے پر ٹھمکے لگا رہی ہیں وہیں رنویر ان کے اسٹیپس کو کاپی کرتے نظر آرہے ہیں۔اس ڈانس میں تھوڑا سالسا اور تھوڑا ناگن ڈانس کافیوژن نظرآرہا ہے۔سارہ اور رنویر کا یہ ویڈیو ان کے مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے۔سارہ اپنی فلم’اترنگی رے‘ کے پروموشن کیلئے دہلی پہنچی ہوئی ہیں۔ رنویرسنگھ عالیہ بھٹ کے ساتھ دہلی میں اپنی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔