Inquilab Logo Happiest Places to Work

سپنا چودھری نے اپنے بیٹے کا نام ’پورس‘ رکھا،سیف علی اورکرینہ کو ٹرول کیا گیا

Updated: October 09, 2021, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

سوشل میڈیا پر پورس کو ایک عظیم نام قرار دیا جارہا ہے جبکہ تیمور نام رکھنے پر سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے

Sapna Choudhary and his son Porus.Picture:INN
سپنا چودھری اور ان کا بیٹاپورس۔ تصویر: آئی این این

 سپنا چودھری ویسے تو اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن گزشتہ سال انہیں دنوں میںوہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعدبہت زیادہ سرخیوں میں چھا گئی تھیں۔۴؍اکتوبرکو گزشتہ سال وہ ماں بنی تھیں، جس کے بعد ان کی خاموشی سے شادی کے تعلق سےلوگوں نے طرح طرح کے سوال اٹھائے، لیکن ان سوالوں کا ان کے شوہر ویر ساہو نے زبردست جواب دیا تھا۔ بیٹے کے ایک سال کا ہونے پر انہوںنے اپنے بیٹے کے نام کا انکشاف کیاہے۔ سپنا کے بیٹے کانام ظاہر ہونے کے بعد اب سیف علی خان اور کرینہ کپور کو لوگ ٹرول کررہے ہیں۔ سپنا چودھری نے اپنے بیٹے کا نام پورس رکھا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیوکلپ شیئر کرکے بیٹے کی جھلک دکھائی اور نام ظاہر کیا۔ یہ نام سننے  کے بعد لوگوں نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کو ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ’’پورس مہان(عظیم) نام ہے۔ ان والدین کیلئے عزت اور بڑھ گئی، جنہوں نے یہ نام رکھا۔‘‘ ایک اور شخص نے لکھا’’کیا نام رکھا ہے پورس مہان…اور ایک کرینہ جس نے بیٹے کو تیمور نام دیا ہے۔‘‘ ایک اور شخص نے لکھا’’یہ سیفینہ کے لال کو مزہ چکھائے گا۔ایک دیگر نے لکھا’’یہ سن کر اب کرینہ تیمور کو جنگ سکھائے گی۔‘‘ اس ویڈیو میں سپنا کا بیٹا زمین پر گایوں کے ساتھ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بیک گرائونڈ میں ایک آواز سنی جاسکتی ہے جو ان کے شوہر ویر ساہو کی ہے، جس میں بے حد خوبصورت الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا ’’جب جب کوئی وشیش آتما اس دھرتی پر آئی ہے، اس نے کھلبلی مچائی ہے۔ مجھے یقین ہے تو عام نہیں ہے، تو عام گھر میں ہے، لیکن تو عام نہیں ہے۔ دنیا کی نظریں بری ہیں اس لئے سرعام نہیں ہے۔ ہم تو ایک ذریعہ تھے، تو اس ماٹی کا لال ہے ۔ تو اس قوم کا حصہ ہے، جس نے تیمور سےلے کر سکندر تک کو تھاما ہے، اس لئے میں تیرا نام پورس رکھتا ہوں، تیری سالگرہ پر پوری دنیا کو مبارکباد ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK