Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان نے آریہ۲؍ کیلئے سشمتا سین کی تعریف کی

Updated: December 15, 2021, 11:26 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم آریہ۲؍کیلئے سشمتا سین کی تعریف کی ہے۔

Sushmita Sen. Picture:INN
سشمتا سین ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم آریہ۲؍کیلئے سشمتا سین کی تعریف کی ہے۔سشمتا سین ان دنوں ویب سیریز آریہ کے دوسرے سیزن  کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ سلمان خان نے سشمتا سین اور ان کی ویب سیریز آریہ۲؍کی تعریف کی ہے۔سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہورڈنگ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس ہورڈنگ پر سشمتا سین کی ویب سیریز آریہ۲؍ کا پوسٹر نظر آ رہا ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کیپشن میں لکھا’’ارے واہ سُش، تم کمال لگ رہی ہو۔ بہترین لگ رہی ہو۔آپ کیلئے بہت خوش ہوں۔‘‘غور طلب ہے کہ ویب سیریز آریہ۲؍ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر۱۰؍ دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ آریہ۲؍کی کہانی راجستھان کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK