EPAPER
Updated: January 22, 2022, 12:18 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے سر پر ’انگوچھا‘ باندھ کر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے سر پر’انگوچھا‘ باندھ کر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں وہ سر پر انگوچھا باندھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ سلمان خان نے لکھا ہے ’’میں اشتہارات اور ٹریلر وغیرہ پوسٹ کرتا ہوں، اپنے ہی برانڈ ہے نا، سمجھے کیا؟ سب سن رہا ہوں، میں آپ کو دیکھ رہا ہوں، میں آپ کو سن رہا ہوں۔ آج ایک پوسٹ، کل ایک ٹیزر۔‘‘ سلمان خان کی اس پوسٹ کے بعد مداح الجھن میں پڑ گئے کہ وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ کچھ مداحوں نے قیاس آرائی کی ہے کہ شاید وہ فلم `ٹائیگر۳؍ کے ٹیزر کی بات کر رہے ہیں۔ سلمان خان فلم `ٹائیگر۳؍ میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ عامر خان کی فلم `لال سنگھ چڈھا اور شاہ رخ خان کی فلم `پٹھان میں کیمیو رول کرتے نظر آئیں گے۔