EPAPER
Updated: December 29, 2020, 10:50 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے آخر بتا ہی دیا کہ ان کی نئی فلم ’رادھے‘ مداح کب دیکھ پائیں گے۔ جسے جان کر دنیا بھر میں موجود’ سلو بھائی‘ کے مداح تھوڑے اداس ہوگئے ہیں۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے آخر بتا ہی دیا کہ ان کی نئی فلم ’رادھے‘ مداح کب دیکھ پائیں گے۔ جسے جان کر دنیا بھر میں موجود’ سلو بھائی‘ کے مداح تھوڑے اداس ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز سلمان خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ’رادھے‘ کے حوالے سے بات کی جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔سلمان خان نے کہا کہ اگلے سال عید پر فلم ’رادھے‘ کی ریلیز ضروری نہیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ عوام کورونا سے بچے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ’رادھے‘ جب ریلیز ہوگی تو ہوگی، کورونا کی صورتحال ٹھیک ہو اور ویکسین آجائے تو دیکھیں گے۔سلمان خان نے مزید کہا کہ اگلے سال عید پر ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ دیں گے لیکن سب سے اہم کوروناکی صورتحال ہے، اگر سب کلیئر نہ ہوا تو فلم کی ریلیز روک دیں گے۔واضح رہےکہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کے باعث نہیں ہوسکی۔فلم ’رادھے‘ کی مین کاسٹ میں سلمان خان، دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔