EPAPER
Updated: January 20, 2021, 1:23 PM IST | Agency | Mumbai
تھیٹر ایگزیبٹرس ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’رادھے‘ کو سینما گھروں میں ریلیز کریں جس کے حقوق زی کے پاس ہیں ، کیونکہ ان سب کا خیال تھا کہ صرف سلمان خان کی فلم ہی وبا کی وجہ سے تھیٹروں کو ہونے والے مالی نقصان سے باہر نکالنےمیں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
تھیٹر ایگزیبٹرس ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’رادھے‘ کو سینما گھروں میں ریلیز کریں جس کے حقوق زی کے پاس ہیں ، کیونکہ ان سب کا خیال تھا کہ صرف سلمان خان کی فلم ہی وبا کی وجہ سے تھیٹروں کو ہونے والے مالی نقصان سے باہر نکالنےمیں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اب سلمان نے ان سب کو خوشخبری سنائی ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے لکھا ہے کہ’’ مجھے افسوس ہے کہ تمام مالکان کو جواب دینے میں اتنا وقت لگا۔ اس وقت یہ ایک بہت بڑا فیصلہ تھا۔ میں ان مالی پریشانیوں کو سمجھتا ہوں جن سے تھیٹر مالکان اور نمائش کنندگان ان دنوں دوچار ہیں۔ اس کے عوض میں وہ رادھے دیکھنے آنے والے ناظرین کا انتہائی خیال رکھیں گے، یہی میں توقع کرتا ہوں۔ وعدہ عید کا ہے اور یہ عید۲۰۲۱ء کو ریلیز ہوگی ۔ رواں سال عید کے موقع سلمان خان کے مداح پر تھیٹروں میں رادھے کا لطف اٹھائیں گے۔واضح رہےکہ رادھے کی ہدایتکاری پربھو دیوانے کی ہے جس میں دشا پٹانی لیڈ رول میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم میں جیکی شراف ، زرینہ وہاب اور رندیپ ہوڈا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔