EPAPER
Updated: April 26, 2020, 4:55 AM IST | Agency | Mumbai
دَبَنگ خان سلمان جتنے اچھے ’فیملی مین‘ ہیں، اتنے ہی اچھے اداکار بھی ہیں۔ سلمان خان اپنے فلمی کریئر کے ساتھ ساتھ اپنے بھائیوں کے کریئر کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
دَبَنگ خان سلمان جتنے اچھے ’فیملی مین‘ ہیں، اتنے ہی اچھے اداکار بھی ہیں۔ سلمان خان اپنے فلمی کریئر کے ساتھ ساتھ اپنے بھائیوں کے کریئر کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ اسی لئے انہوں نے اپنے پولیس ڈراما ’دبنگ۔۲‘ کی ہدایتکاری اپنے بھائی ارباز خان کو دی تھی۔ صرف یہی نہیں، سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی سہیل خان کو بھی اپنی فلموں کی ہدایتکاری کا موقع فراہم کیا جن میں ’اوزار‘، ’ہیلو برَدَر‘ اور ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ شامل تھیں۔ سہیل گزشتہ ۲؍ سال سے اپنے سپر اسٹار بھائی سلمان کے ساتھ ایک اور فلم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔سہیل خان کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان کی اس فلم کا نام ’شیر خان‘ ہے۔ فلم ’ٹارزن‘ سے متاثر جنگل کے مہم جوئی پر مبنی ہے۔ اس فلم سلمان کا ایکشن کچھ جانوروں کے ساتھ دیکھا جائے گا۔ اس فلم کی شوٹنگ اس سال یعنی ۲۰۲۰ء میں شروع ہونی تھی۔ لیکن اب اسے ۲۰۲۲ء تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ سلمان کے ایک قریبی دوست نے لاشعوری طور پر اس راز کو فاش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بہت ہی آسان سی بات ہے کہ بھائی فلم کے اسکرپٹ سے پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ سہیل کم از کم ۳؍ بار فلم کی کہانی پر کام کر چکے ہیں لیکن پھر بھی بھائی مطمئن نہیں ہیں۔ سلمان چاہتے ہیں کہ ان کی فلم ’شیر خان‘ ایکشن فلموں کی صنف میں ’گیم چینجر‘ بن جائے۔