EPAPER
Updated: December 08, 2021, 11:53 AM IST | Agency | New Delhi
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایک نئی مشکل میں گرفتار ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ کیس میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔گزشتہ روز ہی بالی ووڈ اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔ جیکلین کو دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جانا تھا مگرامیگریشن حکام نے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے بھی جیکلین کا نام منی لانڈرنگ کیس میں آنے کے بعددبنگ خان ریاض میں ہونے والے کانسرٹ کیلئے اب جیکلین کی جگہ کسی اور چہرے کی تلاش میں ہیں۔