Inquilab Logo Happiest Places to Work

رادھے میں واجد کے بغیرساجد موسیقی ترتیب دےرہے ہیں

Updated: March 01, 2021, 1:47 PM IST | Agency | Mumbai

کہا:سلمان خان کے تعاون کے بغیر میرے لئے کام کرپانا مشکل تھا،کریڈٹ میں ساجد واجد لکھنے کا مطالبہ

Sajid and Wajid. Picture:INN
ساجد اور واجد ۔تصویر :آئی این این

 سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈبھائی‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم میں ساجد خان موسیقی ترتیب دے رہے ہیں جنہوں نےاس مشکل وقت میں سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دراصل ، ساجد کے ساتھی واجد کا گزشتہ سال انتقال ہوگیاہے ، جس کی وجہ سے ساجد پہلی بار کسی فلم کیلئے اکیلے میوزک بنا رہے ہیں۔
سلمان کا تعاون حاصل 
 ایک انٹرویو میںسلمان کی جانب سے حاصل ہونے والی مدد کے بارے میں ساجد نے کہا ،’’سلمان میرےساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں ،اس لئےمیں ان کا جتنا شکریہ اداکروںہے۔‘‘ وہ ہمیشہ ہمیں شیر کہتے ہیں۔ وہ اب بھی کہتے ہیںکہ اب بھی میری طاقت برقرار ہے اورمجھےاچھے کام کرتےرہناچاہئے۔سلمان کی تائید کے بغیر ، میرے لئے یہ بہت مشکل وقت ہوتا۔ساجد نے کہا کہ انھوں نے پھر بھی کہا کہ کریڈٹ میں اس کا نام ساجد واجد لکھا جاناچاہئے۔ ہم نے ہمیشہ ایک ساتھ گانے بنائے ،یہ سوچ کر ہی میرا دل ٹوٹ ج اتا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ میں اس کا نام ہمیشہ چمکتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔
 یکم جون کو  واجد کاانتقال ہوگیاتھا
 ساجد واجدجوڑی سے مشہورواجد خان یکم جون۲۰۲۰ءکو انتقال کرگئے تھے۔وہ اپنے بھائی ساجد کے ساتھ ’دبنگ‘ (فرنچائزی)، ’ہیروپنتی‘، ’چشم بددور‘، ’ایک تھا ٹائیگر‘،’پارٹنر‘ ،’مجھ سےشادی کروگی‘، ’تیرے نام‘ اور’ہم تمارے ہیں صنم‘ جیسی کئی سپرہٹ فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK