EPAPER
Updated: October 02, 2021, 12:25 PM IST | Agency | Mumbai
سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا بڑا بیٹا ابراہیم علی خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کرن جوہر کی اگلی فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں کام کررہاہے۔ اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ابراہیم اپنے کام کے بارے میں ان سے صلاح و مشورہ کرتا ہے۔
سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا بڑا بیٹا ابراہیم علی خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کرن جوہر کی اگلی فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں کام کررہاہے۔ اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ابراہیم اپنے کام کے بارے میں ان سے صلاح و مشورہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ابراہیم سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہے اور وہ سیف اور امریتا سنگھ کا بیٹا ہے۔ سیف اور امریتا کی ایک بیٹی سارہ علی خان بھی ہے۔ سیف کی شادی اب کرینہ کپور سے ہوچکی ہے اور ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔
سیف نے اپنے سبھی بچوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ابراہیم کے بالی ووڈ سے متعلق منصوبے کےبارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ ’’سبھی بچے الگ ہیں۔ ابراہیم اب کرن جوہر کے ساتھ بطور معاون کام کررہاہے۔وہ اپنے آئیڈیا اور خوابوں کے تعلق سے مجھ سے بات چیت کرتا ہے۔‘‘اپنے باقی بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیف نے مزید کہا’’سارہ بڑی ہے اور ہمارے تعلقات قطعی مختلف ہیں۔ تیمور کو رہنمائی چاہئے اور جہاںگیر ابھی صرف ہنستا ہے۔ وہ ابھی پیدا ہوا ہے۔ وہ سبھی الگ ہیں۔یہ دلچسپ بات ہے کہ خوش قسمتی سے ، جیسا کہ سارہ نے کہا کہ میری زندگی کی ہر دہائی میں ایک بچہ رہا ہے۔ ۲۰؍ سال کی عمر سے لے کر ۵۰؍سال کی عمر تک۔ اس طرح دیکھا جائے تو میں بھی الگ ہوں۔‘‘ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے ذریعہ کرن جوہر ہدایت کار کے طور پر ۵؍سال بعد لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۶ء میں آئی ’اے دل ہے مشکل‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ کے ساتھ دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی جیسے اداکار بھی کام کررہے ہیں۔