EPAPER
Updated: March 26, 2021, 1:21 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے اداکار رتیش دیشمکھ نے اپنے پرستاروں کو اپنے نئے انداز اور اسٹائل دکھائے، جبکہ انھوں نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم کے بارےمیں کچھ اشارے بھی دیئے
بالی ووڈ کے اداکار رتیش دیشمکھ نے اپنے پرستاروں کو اپنے نئے انداز اور اسٹائل دکھائے، جبکہ انھوں نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم کے بارےمیں کچھ اشارے بھی دیئے۔رتیش نےہیئر اسٹائلسٹ علیم حکیم کا ایک پوسٹ بھی شیئر کیا اور اپنے نئےانداز کی تیار ی کے حوالے سے انکا شکریہ ادا کیا۔اس تصویر میں رتیش اور علیم ایک ساتھ نظر آرہے ہیں اور یہ تصویر فوٹو گرافر دبو رتنانی نے کھینچی ہے۔پوسٹ شیئر کرتےہوئے رتیش نے لکھا ہے کہ نئی فلم، نیا انداز۔ شکریہ علیم حکیم بھائی، آپ سونا ہیں۔اس سے قبل علیم نےٹوئٹ کیا، ایک ایسے آدمی کے لیے جس کا دل سونے کاہے۔ تاہم رتیش نے اس فلم کے بارے میں اس سے زیادہ تفصیلا ت نہیں بتائی، جس کا کہ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں ذکر کیا تھا۔