EPAPER
Updated: February 12, 2022, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد اور فلمساز روی ٹنڈن دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد اور فلمساز روی ٹنڈن دُنیا سے رخصت ہوگئے۔فلمساز اور روینہ ٹنڈن کے والد روی ٹنڈن۸۶؍برس کی عمر میں چل بسے جس کی اطلاع اداکارہ نے انسٹاگرام پر دی۔روینہ ٹنڈن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’’آپ ہمیشہ میرے ساتھ چلیں گے، میں ہمیشہ آپ ہی رہوں گی، میں کبھی آپ کو جانے نہیں دوں گی۔‘‘اُنہوں نے جذباتی انداز میں لکھا ’ ’پاپا! میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘‘روینہ ٹنڈن کی پوسٹ پر جوہی چاؤلہ سمیت دیگر ہندوستانی فنکار اظہارِ تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب روینہ ٹنڈن نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اُن کے والد کی موت کیسے ہوئی۔واضح رہے کہ روی ٹنڈن ’کھیل کھیل میں‘، ’انہونی‘، ’نذرانہ‘، ’مجبور‘، ’خود دار‘ اور ’زندگی‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کیلئے مشہور تھے۔