EPAPER
Updated: July 07, 2021, 7:55 PM IST | Agency | Mumbai
روینہ ٹنڈن کے ایک پوسٹ نے تہلکہ مچادیا ہے۔ اتوار کے روز ، انہوںنے۹۰ءکی دہائی کے سپر اسٹار گووندہ کے ساتھ اپنے خفیہ پروجیکٹ کا انکشاف سوشل میڈیا پر کیا۔
روینہ ٹنڈن کے ایک پوسٹ نے تہلکہ مچادیا ہے۔ اتوار کے روز ، انہوںنے۹۰ءکی دہائی کے سپر اسٹار گووندہ کے ساتھ اپنے خفیہ پروجیکٹ کا انکشاف سوشل میڈیا پر کیا۔ دونوں نے متعدد سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اب کئی سال بعد وہ ایک ساتھ کچھ خاص کام کرنے آئے ہیں۔ دونوں کو آخری بار ۲۰۰۶ءمیں ریلیز ہونے والی فلم سینڈ وچ میں دیکھا گیا تھا۔روینہ نےگووندہ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’دی گرینڈ ری یونین! ایک ساتھ پھر اسکرین پر نظرآنے کیلئے! کیا ؟ کہاں؟ کب؟ جلد آرہا ہے۔ #کسی ڈسکو میں جائیں۔‘‘ تصویر کےعلاوہ روینہ نے اداکاری کرتے ہوئے ایک بومرینگ بھی شیئر کیا ہے۔
ہٹ فلموں کا تحفہ دیا گیا
گووندہ اور روینہ ٹنڈن اس سے قبل دُلہے راجہ ، آنٹی نمبر ون ، بڑے میاں چھوٹے میاں اور پردیسی بابو جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکےہیں۔ ان کے مشہور گانے’’کسی ڈسکو میں جائیں‘‘ اور ’’انکھیون سے گولی مارے‘‘ اب بھی پارٹی نمبرہیں۔کامیڈی فلموں میں بھی ان کی کیمسٹری بہت اچھی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس جوڑی کو ہم کب اور کہاں ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں، تب تک ہمارے پاس ان کی یہ سیلفی ہی ہے۔
ان اداکاروں کی آنے والی فلمیں
روینہ جلدہی کے جی ایف چیپٹر۲؍میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سنجے دت بھی ہیں ، جو منفی کردار میں ہیں۔ دوسری جانب گووندہ کو آخری مرتبہ رنگیلا راجہ میں دیکھا گیا تھا، جو۲۰۱۹ءمیںریلیز ہوئی تھی۔ حال ہی میں وہ اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کے ساتھ انڈین پرو میوزک لیگ میں مہمان کی حیثیت سے حاضر ہوئے تھے۔ جہاں انہوں نے چال سے اسٹارڈم تک کے سفر کا انکشاف کیا۔