Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان کے کہنے پر ’رادھے...‘ سائن کی: رندیپ

Updated: March 22, 2020, 10:40 AM IST | Agency | Mumbai

دَبَنگ خان سلمان کے کہنے پر رنديپ ہڈا نے فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ سائن کی ہے۔ رنديپ ہڈا نے سلمان خان کے ساتھ ’کک‘ اور ’سلطان‘ میں بھی کام کیا ہے۔ اب وہ سلمان کے ساتھ فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں کام کر رہے ہیں۔

Salman Khan and Randeep Hooda - Pic : INN
سلمان خان اور رندیپ ہڈا ۔ تصویر : آئی این این

دَبَنگ خان سلمان کے کہنے پر رنديپ ہڈا نے فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ سائن کی ہے۔ رنديپ ہڈا نے سلمان خان کے ساتھ ’کک‘ اور ’سلطان‘ میں بھی کام کیا ہے۔ اب وہ سلمان کے ساتھ فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں کام کر رہے ہیں۔ فلم میں رنديپ منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔ رنديپ نے اس فلم میں منفی کردار سلمان کی سفارش پر کیا۔ رنديپ نے کہا کہ بہت سے منفی کرداروں کا انکار کرنے کے بعد انہوں نے سلمان کے کہنے پر یہ کردار ادا کیا۔ رنديپ نے بتایا کہ ’’میں ایک انسان اور ایک اداکار کے طور پر سلمان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ کام کرنے کا ان کا اپنا طریقہ ہے کیونکہ ہم ساتھ کام کر چکے ہیں تو مجھے اس کی عادت ہے۔ ’کک‘ میں مَیں نے سلمان خان کا پیچھا کیا تھا اور ’سلطان‘ میں کوچ بن کر ان کو ٹریننگ دی تھی۔ اس فلم میں اب میں دیکھوں گا کہ انہوں نے مجھ سے کتنا سیکھا ہے کیونکہ اس بار وہ میرے پیچھے ہوں گے اور میں ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کروں گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK