Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم کی شوٹنگ کیلئے کلو پہنچے رنبیر کپور اور شلپا شیٹی

Updated: October 09, 2020, 2:38 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی، ڈائریکٹر پریا درشن، پریش راول اور رتن جین سمیت ۹؍لوگ `فلم ہنگامہ ۲؍ کی شوٹنگ کے لئے کلو پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو دوپہر بعد فلم یونٹ خصوصی طیارے سے بھنتر ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے یونٹ بڑگڑھ اسٹیٹ نگر پہنچی۔

Shilpa Shetty. Picture:INN
شلپا شیٹی۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی، ڈائریکٹر پریا درشن، پریش راول اور رتن جین سمیت ۹؍لوگ `فلم ہنگامہ ۲؍  کی شوٹنگ کے لئے کلو پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو دوپہر بعد فلم یونٹ خصوصی طیارے  سے بھنتر ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے یونٹ بڑگڑھ اسٹیٹ نگر پہنچی۔   یہاں معروف باگوان نکل کھلر اور ان کے بیٹے گنال کھلر نے کلوی شال ٹوپی مفلر سے یونٹ کا خیرمقدم کیا۔ نکل کھلر نے بتایا کہ ہنگامہ۲؍ کی شوٹنگ کے لئے یونٹ ایک ماہ تک کلو منالی میں شوٹنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر پریا درشن کریں گے۔  
  نکل کھلر نے مزید بتایا کہ ہنگامہ۲؍کی  فلم سازی کلو منالی کی حسین وادیوں میں ہو گی جہاں پر یہاں کے لوگوں کو بھی کام کاج ملے گا۔ نکل کے مطابق کورونا دور میں۶؍ ماہ سے ٹیکسی سیاحت کاروباریوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ اب فلم کی شوٹنگ سے انہیں روزگار کا موقع ملے گا اور فائدہ ہو گا۔    مقامی کوآرڈینیٹر انل کائستھا نے بتایا کہ اب کچھ دنوں تک کلو منالی کی مختلف جگہوں پر فلم کی شوٹنگ کی جائے گی۔ وہیں، آنے والے دنوں میں کچھ اور فلم یونٹس کلو منالی کا رخ کر سکتی ہیں۔ n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK