Inquilab Logo Happiest Places to Work

رجنی کانت ہزار خاندان کو ’گروسریز‘ دیں گے

Updated: April 25, 2020, 4:30 AM IST | Mumbai

جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت نے ’ساؤتھ انڈین آرٹسٹ اسوسی ایشن‘ سے وابستہ ہزار خاندان کو ’گروسري‘ (اناج وغیرہ) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے قہر کے دوران فلم انڈسٹری کے متعدد فنکار کسی نہ کسی طرح لوگوں کی مدد کیلئے آگے آ رہے ہیں ۔

Rajinikanth. Photo : Midday
رجنی کانت۔ تصویر: مڈڈے

جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت نے ’ساؤتھ انڈین آرٹسٹ اسوسی ایشن‘ سے وابستہ ہزار خاندان کو ’گروسري‘ (اناج وغیرہ) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے قہر کے دوران فلم انڈسٹری کے متعدد فنکار کسی نہ کسی طرح لوگوں کی مدد کیلئے آگے آ رہے ہیں ۔ اب اس فہرست میں رجنی کانت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ ’فلم ایمپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا‘ کو ۵۰؍ لاکھ روپے دینے کے بعد رجنی کانت ’ندیگر سنگم‘ کے اداکاروں کی مدد کیلئے بھی آگے آئے ہیں ۔ وہ ’ندیگر سنگم‘ میں تقریبا ً ایک ہزار فنکاروں کو گروسری کا سامان دستیاب کرائیں گے۔ ’ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن‘ (ندیگر سنگم) کے بہت سے فنکار وں کو اپنی روزمرہ کی ضروریات کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، ایسے میں رجنی کانت نے ان ہزار فنکاروں کو ’گروسری‘ فراہم کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے ان فنکاروں کے اہل خانہ کو مدد مل سکتی ہے جو کورونا بحران کے دوران پریشانی کا سامنا کررہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK