EPAPER
Updated: March 19, 2021, 12:55 PM IST | Agency | Mumbai
صحافی نے آسکر کیلئے نامزدگی کے تعلق سے پرینکا کی اہلیت پوچھی تھی، جواب میں ۶۰؍فلموں کی فہرست دے دی
پرینکا چوپڑاایک بین الاقوامی اسٹار ہیں اور وہ بے باکی سے بولنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا اور نک جوناس نے آسکر۲۰۲۱ءکیلئے نامزد ہونے کا اعلان کیا تھا۔شاید آسٹریلیائی صحافی پیٹر فورڈ کو یہ بات کچھ خاص چیز پسند نہیں آئی اورانہوں نے نِک جوناس اور پریانکا چوپڑا پرطنزیہ انداز میں ٹویٹ کیاتھا۔ اس کے بعد پرینکا نے پیٹر کو اس طرح جواب دیا کہ انہوں نے اپنا ٹویٹ ہی ڈلیٹ کردیا۔پیٹر فورڈ کا شمار آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے سب سےبڑے تفریحی صحافیوں(انٹرٹینمنٹ جرنلسٹس) میں ہوتاہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا ، `میں پورے احترام کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان دونوں کی فلموں کیلئے اتنی خدمات ہیں کہ آسکر میںنامزدگی کا اعلان کیا جاسکے۔‘‘پیٹر کے اس ٹویٹ پر ، پرینکاچوپڑا نےمنہ توڑ جواب دیتے ہوئےاپنی فلموں کی مکمل فہرست ٹویٹ کی اور لکھا،’’کوئی کس بنیاد پر اہل قرار پاتا ہےاس بات پر میں آپ کے خیالات جاننا چاہوں گی۔ آپ کی معلومات کیلئےیہ میری ۶۰؍سے زیادہ فلموں کی فہرست ہے۔‘‘ پیٹر کے اس ٹویٹ پر، ہندوستان سمیت دنیا بھر سےپرینکاکےمداحوں نےناراضگی کا اظہار کیا۔ اس کےبعد پیٹرنےاپنا ٹویٹ ڈلیٹ کردیا اور اکاؤنٹ کو پرائیویٹ بھی کردیا۔ واضح رہےکہ پرینکا چوپڑا کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’دی وائٹ ٹائیگر‘کوبافٹا اور آسکر ایوارڈز میں نامزدگی ملی ہے۔ پرینکا اس فلم کی شریک پروڈیوسر بھیں ہیں۔