EPAPER
Updated: May 06, 2021, 4:21 PM IST | Agency | Mumbai
آیورویدک مصنوعات بنانے والے کمپنی ڈابر انڈیا لمیٹڈ نے اپنے پودین ہرا برانڈ کیلئے نئی برانڈ ایمبسڈر کے طورپر بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا کو سائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آیورویدک مصنوعات بنانے والے کمپنی ڈابر انڈیا لمیٹڈ نے اپنے پودین ہرا برانڈ کیلئے نئی برانڈ ایمبسڈر کے طورپر بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا کو سائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے او ٹی سی بزنس کے ہیڈ آف مارکٹنگ اجے سنگھ پریہار نے آ ج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ہم پرنیتی چوپڑا کو ڈابر پودین ہرا کے نئے چہرے کے طورپر اپنے ساتھ جوڑ کر کافی پرجوش ہیں۔ وہ ہر طبقہ اور عمر کے لوگوں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں اور ان کی شخصیت جدید، قابل اعتماد اور ترقی پسند ہونے کے سبب برانڈ کی پہچان کے ساتھ اچھی طرح فٹ بیٹھتی ہے۔پرنیتی چوپڑا کے ساتھ فلمائی گئی ایک نئی ٹی وی سی بھی ریلیز کی گئی ہے۔اس ٹی وی سی میں صارفین کو ایک دلچسپ تجربہ کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے اس سے پہلے کی بات بڑھ جائے لیں پودین ہرا۔
برانڈ کے ساتھ جڑنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پرنیتی چوپڑا نے کہاکہ میں ڈابر پودین ہرا کے ساتھ نئی شراکت داری پر بہت خوش ہوں۔میں ہمیشہ اپنی دیکھ بھال کے لئے قدرتی طریقوں پر یقین رکھتی ہوں اور ڈابر پودین ہرا کی نئی مہم بالکل اسی سوچ پر مبنی ہے۔ اس لئے میں صارفین کو یہ پیغام دینا چاہوں گی کہ وہ اپنے پیٹ کی دیکھ بھال۱۰۰؍فیصدقدرتی اور محفوظ پودین ہرا کے ساتھ کر سکتے ہیں جو ڈابر کا سب سے قابل اعتماد برانڈ ہے اور اپنی ایک الگ مضبوط وراثت بھی رکھتا ہے۔