EPAPER
Updated: February 14, 2022, 1:37 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے مشہور کریکٹر ایکٹر پریش راول گجرات کے سنیما میں کم بیک کرنے والے ہیں ۔ پریش راول طویل عرصے بعد گجراتی سنیما میں لوٹنے والے ہیں۔
بالی ووڈ کے مشہور کریکٹر ایکٹر پریش راول گجرات کے سنیما میں کم بیک کرنے والے ہیں ۔ پریش راول طویل عرصے بعد گجراتی سنیما میں لوٹنے والے ہیں۔ پریش راول گجراتی فلم `ڈیئر فادر میں نظر آئیں گے ۔ فلم رواں سال۴؍ مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ `ڈیئر فادر کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ ٹریلر میں پریش راول ڈبل رول میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ ایک سسپنس تھرلر فلم ہے۔ پریش راول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فلم `ڈیئر فادر کا ٹریلر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم کا حصہ بننا اور ایک ایسے کردار پر کام کرنا جو مجھے پسند ہے، یہ ایک شاندا سفر رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ سبھی کو فلم بھی پسند آئے گی۔ `ڈیئر فادر میں پریش راول کے علاوہ چیتن ڈی اور مانسی پاریکھ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے ہدایتکار امیش ویاس ہیں۔