EPAPER
Updated: February 14, 2022, 1:44 PM IST | Agency | Mumbai
ادیتی راؤ حیدری کے مداحوں کا انتظارآخرکار ختم ہوگیا۔ دلخیر سلمان کے ساتھ ان کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم کے فلمسازوں نے ایک نیا رومانوی گیت، `میگھم شیئر کیاہے ۔
ادیتی راؤ حیدری کے مداحوں کا انتظارآخرکار ختم ہوگیا۔ دلخیر سلمان کے ساتھ ان کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم کے فلمسازوں نے ایک نیا رومانوی گیت، `میگھم شیئر کیاہے ۔ یہ جوڑی پہلی بارایک ساتھ شائقین کے سامنے آنے والی ہے۔ دونوں ستاروں نے گانا اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور چند ہی منٹوں میں میگھم انٹرنیٹ کا نیا پسندیدہ رومانوی گانا بن گیا۔ گانے کی ریلیز نے ارے سینا میکا کا انتظار زیادہ ہوگیاہے۔ ویلنٹائن ڈے کے قریب آتے ہی اس گانے کو سامعین کی جانب سے پہلے ہی زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔جیو اسٹیوڈیوس، اسٹیوڈیوس وائیاکوم ۱۸؍ اور گلوبل وَن اسٹیوڈیوس کے تعاون سے تیار کردہ، اس فلم کی ہدایت کاری کوریوگرافر برندا نے کی ہے۔ یہ فلم۳؍ مارچ کو تمل، ملیالم اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔