EPAPER
Updated: December 03, 2020, 10:25 AM IST | Agency | Mumbai
برطانوی حکومت نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ حال ہی میں ریلیز کی گئی ’دی کراؤن‘ نامی ویب سیریز کے آغاز میں ہی یہ انتباہ جاری کرے کہ مذکورہ ویب سیریز حقیقی نہیں۔’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کو ’نیٹ فلیکس‘ پر گزشتہ ماہ۱۵؍نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔
برطانوی حکومت نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ حال ہی میں ریلیز کی گئی ’دی کراؤن‘ نامی ویب سیریز کے آغاز میں ہی یہ انتباہ جاری کرے کہ مذکورہ ویب سیریزحقیقی نہیں۔’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کو ’نیٹ فلیکس‘ پر گزشتہ ماہ۱۵؍نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔اسی سیریز کے پہلے ہی ۳؍ سیزن جاری کئے جا چکے ہیں، تاہم ان سیزن پر برطانوی حکومت نے کوئی بیان یا اعتراض نہیں کیا تھا لیکن اب ویب سیریز کے چوتھے سیزن پر برطانوی حکومت نے اعتراض کیا ہے۔چوتھے سیزن میں برطانوی شاہی خاندان کے متعدد نئے کردار دکھائے گئےہیں، جن میں لیڈی ڈائنا، ان کے شوہر شہزادہ چارلس اور برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار بھی شامل ہے۔مذکورہ سیریز کے ریلیز ہوتے ہی کئی شائقین نے اسے سیریز کے تمام سیزن سے بہترین قرار دیا تھا اور دنیا بھر میں اس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔تاہم برطانوی حکومت نے سیریز پر اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’نیٹ فلیکس‘ سیریز کے آغاز میں ہی یہ نوٹ شائع کرے کہ ’دی کراؤن‘ کا چوتھا سیزن بھی حقیقی نہیں بلکہ فکشن پر مبنی ہے۔خبر رساں ادارے اسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق برطانیہ کے وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈن نے نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا کہ وہ ویب سیریز کے آغاز میں ہی انتباہ جاری کرے کہ مذکورہ سیریز کی کہانی حقیقی نہیں بلکہ فکشن پر مبنی ہے۔اولیور ڈاؤڈن نے برطانوی اخبار دی میل آن سنڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ’دی کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کو شاندار طریقے سے فلمایا گیا ہے، تاہم اسے دیکھ کر نئی نسل کے لوگ غیر حقیقی باتوں کو حقیقت سمجھ بیٹھیں گے۔