Inquilab Logo Happiest Places to Work

نانا پاٹیکر اپنی فطری اداکاری سے معمولی کردار کو غیر معمولی بنادیتےہیں

Updated: January 01, 2022, 12:32 PM IST | Agency | Mumbai

نانا پاٹیکر نے یکم جنوری ۱۹۵۱ء کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے مر وڈ جنجیرہ کے ایک غریب خاندا ن میں آنکھیں کھولیں۔ ۱۹۷۸ء سے اب تک بالی ووڈ میں ہیں۔

Nana Patekar. Picture:INN
نانا پاٹیکر۔ تصویر: آئی این این

 نانا پاٹیکر نے یکم جنوری ۱۹۵۱ء کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے مر وڈ جنجیرہ کے ایک غریب خاندان میں آنکھیں کھولیں۔ ۱۹۷۸ء سے اب تک بالی ووڈ میں ہیں۔ ہیرو اور ولن  کے ساتھ ساتھ بہت سے کر دار ادا کرچکے ہیں۔ وہ ہر کردار میں رچ بس جاتے ہیں،اسے حقیقت سے قریب کردیتےہیں۔ نانا اپنی اداکاری کو منفر د بنانے کیلئے مسلسل محنت کرتے ہیں۔ وہ اپنی فطری اداکاری سےمعمولی کردار کو غیر معمولی بنادیتےہیں۔   بتاتے ہیں کہ نا نا پاٹیکر فوج کی زندگی سے متعلق فلم ’ پر ہار ‘ کی شوٹنگ کیلئے۳؍ سال تک آرمی ٹریننگ پروگرام کا حصہ رہےجس کیلئے انہیں کیپٹن کی رینک بھی ملی تھی۔ان کے بولنے کا انداز منفر د ہے۔ یہ بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی آواز اور لہجہ ان کی اداکاری کیلئے سونے پہ سہاگہ ہے۔ ان میں عرفان خان ، نواز الدین صدیقی اور نصیر الدین شاہ وغیرہ شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ عرفا ن خان اور نوازالدین صدیقی   نے  بالی ووڈ میں اچھی شکل و صورت اور  مناسب قد والے  ہی کو ہیر وبنانے کی روایت کو ختم کیا ہے۔ دیکھا جائے توبالی ووڈ میں اس روایت کو  نا نا پا ٹیکر  ہی نے کمز ور کیا تھا، کیونکہ ان کا رنگ  سانولا ہے،وہ خوبرو نہیں ہیں۔ ان کی شکل و صورت اوسط در جے کی ہے۔ بالی ووڈ میں وہ اپنی اداکاری سے مقبول ہوئے ۔ آج بھی ان کی آواز اور انداز سےکروڑوں  مداح ہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں  نا نا پاٹیکر کی پرانی فلموں کے کلپ شیئر جاتے  ہیں۔ ان کے مکالموں کے مزاحیہ کلپ سوشل میڈیا کی طوفانی  سیاسی  بحثوں کی تلخی کو کم کردیتے ہیں۔  بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کروڑ وں کے مالک کے ہونے کے باوجود سادگی سے رہتے ہیں۔ کھانے میں لٹی اور چنے کا ساگ انہیں پسند ہے۔  اس عمر میں بھی صحت مند رہنے کیلئے وہ پابندی سے ورزش کرتےہیں۔اچھے باورچی بھی ہیں۔ کچن میں کھانے بناتے ہوئے نانا کی تصویریں شیئر ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK