EPAPER
Updated: January 25, 2022, 11:56 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکا اروڑہ کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان سے شادی فلمی کریئر میں کبھی رکاوٹ ثابت نہیں ہوئی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکا اروڑہ کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان سے شادی فلمی کریئر میں کبھی رکاوٹ ثابت نہیں ہوئی۔ملائکا اروڑہ اور ارباز خان نے۱۹۹۸ء میں شادی کی تاہم دونوں نے۲۰۱۷ء میں علیحدگی کا اعلان کیاتھا۔ ملائکا اروڑہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔ملائکا اروڑہ نے انٹرویو میں کہا کہ ارباز خان سے شادی کرنے اور اس کے فوری بعد فلم نگری میں قدم رکھنے سے کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آئی بلکہ اس سے میری زندگی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پرکشش شخصیت ہونے کے باوجود شادی کی اور بچے کو بھی جنم دیا، میں نے شادی اور حاملہ ہونے کے تصورات کی تعریفِ نو کی اور اسے دلکش بنایا۔ملائکا اروڑہ نے کہا کہ شادی کریئر میں رکاوٹ نہیں بنی، اس بات کو مختلف طریقوں سے ثابت کیا، میں نے شادی کے فوراً بعد بچے کو جنم دینے کا ارادہ کیا، میرا یہی خیال تھا کہ کریئر پر کوئی فرق پڑے گا۔ لوگوں نے بہت باتیں کیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے علیحدگی سے ایک سال قبل ہی اداکار ارجن کپور سے قریبی تعلق قائم کیا جو اب تک برقرار ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملائکا اروڑہ اور ارباز خان کے درمیان علیحدگی کی وجہ ارجن کپور ہی ہیں۔