Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملائیکا اروڑا نے تنقید سے محفوظ رہنے کا راز بتادیا

Updated: October 25, 2021, 11:42 AM IST | Agency | Mumbai

نامور بھارتی سلیبریٹی ملائیکا اروڑا نے اپنے کریئر کے دوران اس راز پر سے پردہ اٹھادیا جس کی وجہ سے تنقید ان پر اثر نہیں کرتی۔

Malaika Arora. Picture:INN
ملائیکا اروڑا۔ تصویر: آئی این این

نامور بھارتی سلیبریٹی ملائیکا اروڑا نے اپنے کریئر کے دوران اس راز پر سے پردہ اٹھادیا جس کی وجہ سے تنقید ان پر اثر نہیں کرتی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیکا اروڑا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے زیادہ تر حصے میں مداحوں کی آنکھ کا تارا رہی ہیں، اور اس دوران انہوں نے تنقید کا بھی سامنا کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ یہ سب تنقید آپ کے کام پر ہو یا ذاتی زندگی پر، آپ کو آپ کے فیصلوں کی بدولت پرکھا جاتا ہے۔ ملائیکا کاکہنا تھا کہ میں نے احساس کیا کہ اپنے فیصلے اور زندگی کے بارے میں غیرجانب دار رہنا کتنا اہم ہے۔ 
 انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اپنے متعلق منفی تبصروں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں اور ان کی ترجیح خود کو پختہ ذہن رکھنے پر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ٹرولز پر توجہ نہیں دیتی، گزشتہ کئی سالوں میں مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ان غیر ضروری ٹرولزکو توجہ نہ دینا اور ان کا۔آپ پر اثرنہ ہونا ہی ان سےبچاؤکا بہترین طریقہ ہے۔  ملائیکا کہنا تھا کہ کبھی کبھار وہ تنقید کا جواب دیتی ہیں اور آواز اٹھاتی ہیں، تاہم زیادہ تر وہ ان سے غیر متاثر ہی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے اس انداز کو ہی اپنے اور اہلِ خانہ کیلئے بطور ڈھال بنایا ہوا ہے جو ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK