EPAPER
Updated: November 13, 2021, 11:24 AM IST | Agency | New York
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ، اداکارہ پیرس ہلٹن نےامریکی مصنف اور کاروباری کارٹرریوم سے شادی کرلی ہے۔ پیرس ہلٹن کارٹر ریوم نے اسی سال فروری میں منگنی کی تھی،یہ تقریب اداکارہ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ، اداکارہ پیرس ہلٹن نےامریکی مصنف اور کاروباری کارٹرریوم سے شادی کرلی ہے۔ پیرس ہلٹن کارٹر ریوم نے اسی سال فروری میں منگنی کی تھی،یہ تقریب اداکارہ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ شوبز ویب سائٹ ’ای نیوز‘ کے مطابق پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے لاس اینجلس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی مختلف تقریبات کے دوران پیرس ہلٹن نے معروف فیشن ہاؤس کے لباس پہنے اور انہوں نے شادی کی دعوت کو عام نہیں کیا تھا۔ اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے بھی بتایا کہ پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے۱۱؍ نومبر کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں نے لاس اینجلس کے نواحی علاقے میں پرتعیش مقام پر دوستوں، کاروباری شخصیات اور رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کی۔