EPAPER
Updated: November 23, 2021, 1:01 PM IST | Agency | Mumbai
نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کی شروعات شاہد کپور کی فلم جرسی کے نئے ٹریلر کے لانچ سے ہورہی ہے۔ منگل کو شاہد کپور کی فلم جرسی کا پہلا ٹریلر لانچ کیا جانے والا ہے ۔
آج شاہد کپورکی فلم ’جرسی‘ کے پہلے ٹریلرکا لانچ
ممبئی(ایجنسی):نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کی شروعات شاہد کپور کی فلم جرسی کے نئے ٹریلر کے لانچ سے ہورہی ہے۔ منگل کو شاہد کپور کی فلم جرسی کا پہلا ٹریلر لانچ کیا جانے والا ہے ۔ اس فلم میں شاہد کپور نے ایک کرکٹر کا کردار اداکیا ہے اور یہ فلم جنوبی ہند کی فلم کا ری میک ہے۔ خیال رہے کہ شاہد کپور ۲؍برس کے بعد پردۂ سیمیں پر دستک دینے والے ہیں۔ ان کی فلم کبیر سنگھ نے باکس آفس پر راج کیا تھا اوروہ امید کررہے ہیں کہ ان کی یہ فلم بھی کامیاب رہے گی۔ فلم کے پروڈیوسر امن گل نے کہاکہ ہم نے فلم کے پہلے ٹریلر کے لانچ سے قبل بہت خوش ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فلم سبھی شائقین کو پسند آئے گی اور وہ شاہد کپور کو ایک کرکٹر کی حیثیت سے نئے روپ میں دیکھیں گے۔