EPAPER
Updated: January 13, 2022, 11:44 AM IST | Agency | Mumbai
اجے دیوگن اور سنی دیول جیسے اداکار ایکٹنگ کے ساتھ ڈائرکشن بھی کر رہے ہیں۔اسی فہرست میں کنال کھیمو کا نام بھی شامل ہونے جا رہا ہے۔
اجے دیوگن اور سنی دیول جیسے اداکار ایکٹنگ کے ساتھ ڈائرکشن بھی کر رہے ہیں۔اسی فہرست میں کنال کھیمو کا نام بھی شامل ہونے جا رہا ہے۔خبر ہے کہ کنال ایک کامیڈی فلم کا ڈائرکشن کرنے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں وہ فلم میںلیڈ رول بھی اداکریں گے۔ اس فلم کو فرحان اختر اور رتیش سدھوانی مل کر پروڈیوس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فلم کےلئے پرتیک گاندھی اور دویندو شرما کو فائل کر لیا گیا ہے اور دنوں نے کانٹریک بھی سائن کر دئیے ہیں۔ فلم کا نام فی الحال طے نہیں کیا گیا ہےلیکن یہ ۳؍دوستوں کی کہانی ہوگی۔یہ راج اور ڈی کےکی فلم ’گو، گوا ،گان‘ کے طرز پر ہوگی۔دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ جب یہ تینوں گوا کے سفر پر جائیں گے تو کیا ہوگا۔اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک اور پروگرام کے مطابق رہا تو کنال کھیمو اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر سے کریں گے۔ دوسری جانب پرتیک گاندھی اور دویندر شرما اپنے بقیہ پروجیکٹس کو مکمل کرنےمیں مصروف ہیں۔ پرتیک کے پاس فی الحال ۴؍فلمیں ہیں۔ان میں’لوَرس‘ میں وہ ودیا بالن،’وہ لڑکی کہاں ‘میں تاپسی پنو،’ڈیڑھ بیگھا زمین ‘میں خشالی کماری اور ’اتیتھی بھوتو بھو‘ میں شرمن گل کے ساتھ نظر آئیں گے۔