EPAPER
Updated: March 31, 2020, 7:10 AM IST | Agency | Mumbai
عمران ہاشمی کی فلم ’راز ریبوٹ‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں کریئر کا آغاز کرنے والی کریتی نے ۲۰۱۹ء میں اکشے کمار کی فلم ’هاؤس فل۔۴‘ میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد کریتی نے جان ابراہم کی فلم ’پاگل پنتي‘ میں کام کیا۔

مستقل کے بارے میں کیرتی نے کہا کہ انہیں آدتیہ رائے کپور کے ساتھ کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آدتیہ کا فلموں کا انتخاب اور ان کے ذریعے ادا کئے گئے مختلف کردار بہت پسند ہیں۔ کریتی نے کہا کہ وہ ورون دھون، رنویر سنگھ کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔
کریتی نے کہا کہ رنویر نے ان کے ساتھ ایک بار ایک اشتہار شوٹ کیا تھا، اس کے بعد ہی سے وہ رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ بھی دوبارہ کام کرنا ہے۔