Inquilab Logo Happiest Places to Work

آدتیہ نے سری لنکا میں شوٹنگ شروع کردی

Updated: February 06, 2022, 9:52 AM IST | Mumbai

:آدتیہ رائے کپورنے اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ سری لنکا میں شروع کردی ہے۔

Aditya Rai Kapoor
آدتیہ رائے کپور

:آدتیہ رائے کپورنے اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ سری لنکا میں شروع کردی ہے۔دی نائٹ منیجر کے  ہندی ری میک وہ نظر آنے والے ہیں اوریہ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز کی جانے والی ہے۔  ذرائع کے مطابق   بالی ووڈ  اداکار نے سری لنکا میں شو کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ فلمی ذرائع نے ’’آدتیہ رائے کپور دی نائٹ منیجر کے ری میک کے کچھ اہم مناظر کی شوٹنگ کیلئے سری لنکا گئے ہوئے ہیں۔ اداکار کا شیڈول سخت ہے اور وہ سری لنکا کے خوبصورت مناظر میں کچھ دلچسپ مناظر شوٹ کریں گے۔ذرائع نے مزید کہا ’’آدتیہ شو میں ایک بہت گہرا اور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں  جس کیلئے مسلسل تیاری کی ضرورت ہے۔   اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے وہ اپنی سخت فٹنیس پر بھی کام کر رہے ہیں۔ خیال رہےکہ’دی نائٹ منیجر ‘دنیا بھر میں بہت زیادہ کامیاب رہا اور اس شو نے۷۴؍ویں گولڈن گلوب ایوارڈس میں کئی ایوارڈس جیتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK