EPAPER
Updated: June 19, 2021, 2:13 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کےمشہورفلمساز کرن جوہرنےاپنے والد یش جوہر کی یاد میں یش جوہر فاؤنڈیشن لانچ کیا ہے۔
بالی ووڈ کےمشہورفلمساز کرن جوہرنےاپنے والد یش جوہر کی یاد میں یش جوہر فاؤنڈیشن لانچ کیا ہے۔
کرن جوہرنےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےیش جوہر فاؤنڈیشن کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے لکھا’’یہ میرے ناقابل یقین والد کی یاد میں اور ان کی میراث کو آگے بڑھانے کے لئےمحبت سے لبریزایک سچی کوشش ہے۔‘‘ کرن جوہرنےلکھا مجھے یش جوہر فاؤنڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئےفخرمحسوس ہورہاہےجسےانڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانےکےمقصد سےقائم کیاگیاہےجبکہ ہم نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لوگوںاوران کے اہل خانہ کی زندگی کو بہتر بنانے والے طویل المدتی مستقل منصوبوں پر عمل درآمدکا آغاز کیا ہے،ہم نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ جاری عالمی وبا کوروناکے اثرات سے نمٹنے میںان کی مدد کرنے کے لئے فوری حل فراہم کیے جارہے ہیں۔