EPAPER
Updated: November 10, 2021, 11:41 AM IST | Agency | Mumbai
ٹی وی اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ کوئی اپنے برے دور پر اچھی طرح قابو پا لیتا ہے تو کوئی اس سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔
ٹی وی اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ کوئی اپنے برے دور پر اچھی طرح قابو پا لیتا ہے تو کوئی اس سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔ لوگوں کو ہنسانے والے ٹیلی ویژن کے بڑے کامیڈین کپل شرما کی زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب انہیں لگنے لگا کہ اب وہ دوبارہ کبھی ٹی وی پر نہیں اداکاری دکھا سکیں گے۔ اس دور میں شاہ رخ خان ان کے لیے مسیحا بن کر آئے تھے۔کپل شرما نے آج اپنی زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کیا ہے، اس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ جب زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، تب وقت آیا جب کپل شراب نوشی اور گھبراہٹ ڈپریشن کے مسئلے سے گزر رہے تھے۔کامیڈین کپل شرما نے ایک انٹرویو کے دوران شراب نوشی اور پریشانی کے مسئلے کے بارے میں بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے ان دونوں مشکلات سے نکلنے میں مدد کی۔ کپل نے بتایا تھا کہ انہوں نے شراب نوشی شروع کر دی تھی جس کے بعد وہ اپنے کریئر میں مسلسل نیچے گر رہے تھے لیکن شاہ رخ خان کی مدد سے وہ واپس ٹریک پر آ گئے۔ فلم ’فرنگی‘ کے دوران کپل نے بتایا تھا کہ شاہ رخ خان نے ان کی ذہنی اور جسمانی طور پر کونسلنگ کی تھی اور انہیں شراب نوشی اور گھبراہٹ سے باہر نکالا تھا۔