EPAPER
Updated: April 20, 2021, 10:23 AM IST | Agency | Mumbai
مقبول ترین کامیڈین پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سےشہرت حاصل کرنے والی خاتون کامیڈین سگندھا مشرا نےمزاح نگار اوراداکار سنکیت بھوسلے سے منگنی کرلی
مقبول ترین کامیڈین پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سےشہرت حاصل کرنے والی خاتون کامیڈین سگندھا مشرا نےمزاح نگار اوراداکار سنکیت بھوسلے سے منگنی کرلی۔اس حوالےسےسگندھامشرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی تصویریں شیئرکیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کے منگیتر سنکیت بھوسلے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔منگنی کی تقریب میں سگندھا مشرا نے سِلک کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اُن کےمنگیترنےاس موقع پر سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔سگندھامشرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’ہمیشہ کا ساتھی۔‘اس کے علاوہ ایک اور پوسٹ میں اُنہوں نے محبت بھرے پیغامات کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب اداکار سنکیت بھوسلےنےاپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر سگندھا مشرا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے میری روشنی مل گئی۔‘