EPAPER
Updated: January 26, 2022, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai
بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا۔
بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پرردعمل میں انوشکا شرما اور کوہلی نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہماری بیٹی کی اسٹیڈیم میں کھینچی گئی تصا ویروائرل ہوگئیں۔یہ تصاویر ہماری لا علمی میں لی گئیں۔ ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہماری بیٹی کی تصاویرلی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پربیٹی کی تصاویرکے معاملے پرہمارا موقف وہی ہے جوپہلے تھا۔وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا صارفین سے ان کی بیٹی کی تصاویرشیئرنہ کرنے اورہٹانے کی درخواست بھی کی۔وائرل ہونے والی تصاویرمیں پہلی باروراٹ اورانوشکا کی بیٹی کو واضح طورپردیکھا گیا۔انوشکا شرما اور وراٹ کے ہاں گزشتہ سال جنوری میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے وامیکا کی اب تک کوئی واضح تصویریا ویڈیو شیئرنہیں کی گئی تھی۔ اسٹارجوڑی عوامی مقامات پراپنی بیٹی کو کیمرے سے دوررکھتی ہے۔ انوشکا اوروراٹ نے پاپارازی فوٹوگرافرس سے ان کی بیٹی کی تصویرنہ لینے کی اپیل بھی کی تھی۔