EPAPER
Updated: February 10, 2022, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai
کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آئندہ فلم `بچن پانڈے کےپروموشن کیلئے دی کپل شرما شو میں شرکت نہ کرنے کی تمام خبروں کی تردید کردی۔
کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آئندہ فلم `بچن پانڈے کےپروموشن کیلئے دی کپل شرما شو میں شرکت نہ کرنے کی تمام خبروں کی تردید کردی۔ میڈیا میں اکشے کمار اور کپل کے درمیان جھگڑے کی خبریں گردش کررہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ اکشے `دی کپل شرما شو میں اپنی اگلی فلم `بچن پانڈےکی تشہیر کیلئے نہیں آئیں گے تاہم اب کپل شرما نے میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا اورکہا کہ میں نے ابھی اکشے کمار جی سے بات کی ہے اور سب کچھ حل کرلیا ہے، یہ ایک مِس کمیونیکیشن تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور ہم بہت جلد بچن پانڈے کی قسط کی شوٹنگ کرنے والے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اکشے کمار میرے بڑے بھائی ہیں وہ کبھی بھی مجھ سے ناراض نہیں ہوسکتے۔