EPAPER
Updated: November 28, 2020, 3:02 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ میں مایہ ناز اداکارہ ریکھا نے شو کے میزبان سے دلچسپ گفتگو کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بالی ووڈ کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ میں مایہ ناز اداکارہ ریکھا نے شو کے میزبان سے دلچسپ گفتگو کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔کامیڈین کپل شرما نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مایہ ناز و خوبصورت اداکارہ ریکھا کے ساتھ موجود ہیں اور ان سے اپنے مزاحیہ انداز میں دلچسپ گفتگو کررہے ہیں ۔گفتگو کے دوران ریکھا ان سے یہ کہتی ہیں کہ انہیں اڑتے اڑتے خبر آئی ہے کہ کپل نے ان کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھی ہے اور اس حساب سے یہ دنیا کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے ان کی کوئی فلم نہیں دیکھی۔جس پرشوکے میزبان مزاحیہ اندازمیں ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے، آپ کویہ جس نے بھی کہا بالکل غلط کہا، میں نے آپ کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اورتب دیکھی ہیں جب ۱۰۰؍ روپے میں ۴؍ فلمیں ملتی تھیں ۔