Inquilab Logo Happiest Places to Work

کام سے وقفہ لے کر انسانیت کی خدمت کرنے نکل گیا تھا: جانی لیور

Updated: December 07, 2020, 12:09 PM IST | Agency | London

فلموں کے معروف کامیڈی اداکار جانی لیور نے کئی عرصے بعد بالی ووڈ میں لوٹتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام سے بریک لے کر انسانیت کی خدمت کرنے اور خدا کا شکر کرنے نکل گئے تھے۔

Johnny Lever.Picture :INN
جانی لیور۔ تصویر:آئی این این

 فلموں کے معروف کامیڈی اداکار جانی لیور نے کئی عرصے بعد بالی ووڈ میںلوٹتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام سے بریک لے کر انسانیت کی خدمت کرنے اور خدا کا شکر کرنے نکل گئے تھے۔ جانی لیور کا شمار فلموں کے صف اول کے مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ’’بازیگر‘‘، ’’عشق‘‘، ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سمیت سیکڑوں فلموں میں جاندار اداکاری کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ تاہم وہ گزشتہ کافی برسوں سے فلموں میں نظر نہیں آرہے تھے۔ لیکن اب انہوں نے بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم ’’قلی نمبر۲‘‘ کے ری میک کے ذریعے   فلموں میں واپسی کی ہے۔ حال ہی میں جانی لیور نے  انٹرویو دیتے ہوئے فلموں سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلموں میں کام کررہے تھے تو ان کے پاس فلاحی کام کرنے کے لیے بالکل بھی وقت نہیں تھا لہٰذا انہوں نے فلموں سے بریک لیا  اور فلاحی کام کرنے لگے۔  جانی لیور نے بتایا کہ وہ ایک مزدور تھے اور ہندوستان لیور میں کام کرتے تھے لیکن خدا نے انہیں کامیابی اور بہت پیسے سے نوازا جس کے متعلق انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا اس  لئے  وہ خدا کا شکر اداکرنے کے لیے انسانیت کی خدمت کرنے نکل کھڑے ہوئے۔ جانی لیور نے مزید کہا یہ آپ کا فرض ہوتا ہے کہ جن لوگوں نے آپ کو کامیاب بنایا اسٹار بنایا تو آپ بدلے میں ان کے لیے کچھ کریں۔ ایک ایک آرٹسٹ کے گھر جانا ان کی تکلیفوں کے بارے میں سننا۔ وہ تمام آرٹسٹ جو کسی زمانے میں اسٹارس تھے لیکن اب انہوں نے برسوں سے کیمرہ نہیں دیکھا ان تمام آرٹسٹوں  کے مسائل کو جاننے میں مجھے بہت سکون ملا اوران سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ مزاحیہ اداکار جانی لیور بہت عرصے بعد فلموں میں لوٹ رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پہلے اتنا ٹیکنیکل کام نہیں ہوتا تھا جتنا آج ہوتا ہے لیکن پہلے کے لوگ محنت کرتے تھے اور ان کا کام دل کو چھو جاتا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK