Inquilab Logo Happiest Places to Work

جان ابراہم کی’ستیہ میو جیتے۲؍‘ مضبوط ایکشن اور بہترین مکالموں سے بھرپور

Updated: November 26, 2021, 2:21 PM IST | Agency | Mumbai

ملاپ زاویری کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’ستیہ میو جیتے۲؍‘ ۲۵؍نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کی کہانی پر مبنی ہے جس میں جان ابراہم تین مختلف کرداروں میں ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ملاپ زاویری کی ہدایت کاری میں بنی فلم  ’ستیہ میو جیتے۲؍‘ ۲۵؍نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کی کہانی پر مبنی ہے جس میں جان ابراہم تین مختلف کرداروں میں ہیں۔ ایک طرف، جان نے جڑواں بھائیوں ستیہ بلرام آزاد (ہوم ​​منسٹر) جئے بلرام آزاد (پولیس مین) کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ تیسرا کردار ان کے والد دادا صاحب بلرام آزاد کا ہے۔
فلم کی کہانی کیسی ہے؟
 کہانی آزاد خاندان کے گرد گھومتی ہے، جہاں ستیہ اینٹی کرپشن بل پاس کروانا چاہتا ہے لیکن پورا اپوزیشن اس کے خلاف  ہوتاہے۔ اس کی بیوی ودیا یعنی دیویا کمار کھوسلہ بھی اس کے خلاف ہوتی ہے۔ کسان دادا صاحب بلرام آزاد کا پورا خاندان بدعنوانی سے پاک ہندوستان چاہتا ہے۔ ان کے دونوں بیٹے ستیہ بلرام آزاد اور جئے بلرام آزاد بھی اپنے والد کے اس خواب کو عملی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ اس کام میں ان کی اہلیہ ودیا آزاد بھی تعاون کرتی  ہے۔ دونوں بھائی ستیہ اور جئے گاجر مولی کی طرح کرپشن میں ملوث عناصر کو نظام سے کاٹنے میں لگے رہتے ہیں۔
فلم کے ڈائیلاگ  دم دار ہیں 
 جان کے تین کرداروں کی انٹری اور تقریر میں جان کی شخصیت جھلکتی ہے، اسے مضبوط بنانے کے لیے اس طاقتور ڈائیلاگ میں `جس دیش کی میّا گنگا ہے، وہاں خون بھی ترنگا، `پنکھے پر جھول رہا کسان ہے، گڈھےمیں پورا جہان ہےپھر بھی  بھارت مہان ہے اور `تن من دھن سے بڑا ہے جن، گن، من  ۔
ایکشن سے بھرپور ہے فلم
 ڈائیلاگ اور اسکرین پلے دونوں میں ایکشن بہت ہے۔ یعنی فلم ایکشن دیکھنے  والوں کے لیے فل ٹائم پاس ہے۔فلم کی ہیروئن دیویا کمار کھوسلہ کی بات کی جائے تو اس فلم کو ان کی بالی ووڈ میں واپسی کہا جا سکتا ہے۔
کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والی فلم 
 فلم میں فلائی اوور کا گرنا، اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی موت، مڈ ڈے میل میں بدعنوانی  جیسے کئی مسائل کو دکھایا گیا ہے تاکہ عام لوگ اس سے خود کو جوڑ سکیں۔
فلم کا میوزک بھی بہترین ہے
 فلم کا میوزک شائقین کو ہلا کر رکھ دے گا۔ نورا فاتحی کا چارٹ بسٹر گانا پہلے ہی لوگوں کے لبوں پر ہے، لیکن اسے بڑی اسکرین پر دیکھنا اپنے آپ میں ایک مزہ ہے۔ فلم اسکرین پلے کے لحاظ سے تھوڑی کمزور ہے اور ایکسٹرا ایکشن بھی ناظرین کو تھوڑا پریشان کر سکتا ہے لیکن اگر آپ جان کے مخصوص  انداز کے مداح ہیں تو آپ کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK