EPAPER
Updated: February 16, 2021, 12:06 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار جان ابراہم شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد جان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار جان ابراہم شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد جان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ دراصل جان ان دنوں فلم ’اٹیک‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں ایکشن مناظر فلماتے ہوئے وہ زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے سر سے خون بھی بہنے لگا۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوںنے لکھا ہے ’’ جس طرح سے یہ شروع ہوا ہے اور جس طرح سے آگے جارہا ہے، بہت مزے کی بات ہے۔ ہر حصے میں تفریح ہے۔‘‘ اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ نے بتایا ہے کہ یہ سرخ رنگ دراصل جان کاخون ہے۔ اس سے قبل بھی جان نے فلم ’اٹیک ‘کے سیٹ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک ویڈیو شیئر کیاتھا جس میں جان ابراہم کا نیا لُک نظرآرہا تھا۔اس میں عملہ کےاراکین ان کے آس پاس نظر آرہے تھے۔ جان ابراہم کے اس ویڈیو اور تصویر نے ان کے پرستاروں میں جوش وخروش بھر دیا تھا۔