Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاوید اختر کی شکایت پر کنگنا رناوت کو پولیس کا سمن،آج پیش ہونے کا حکم

Updated: January 22, 2021, 10:42 AM IST | Agency | Mumbai

کنگنا نے کہا:۔آئو سارے لکڑ بگو ایک ساتھ آئو۔مجھے جیل میں ڈال دو ،مجھےاذیت دو اورمجھے ۵۰۰؍مقدمات کی دیوار کےپیچھے دھکیل دو

Kangana Ranuat. Picture :INN
کنگنا رناوت۔ تصویر:آئی این این

 ممبئی پولیس اورکنگنا رناوت ایک بار پھر آمنے سامنےہیں۔اس مرتبہ معاملہ جاوید اختر کا ہے۔ممبئی پولیس نے۲۲؍جنوری کو کنگنا کو پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا ہے۔جاوید اخترنے گزشتہ سال نومبرمیںکنگنا کےخلاف شکایت درج کی تھی۔ معاملہ اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ میں تھا۔ تاہم ، سمن موصول ہونے کے بعد کنگنا نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ وہ لکھتی ہیں’’آج میرے لئے ایک اور سمن آیا ہے۔آئو سارے لکڑ بگو ایک ساتھ آئو۔مجھے جیل میں ڈال دو مجھےاذیت دو اورمجھے ۵۰۰؍مقدمات کی دیوار کےپیچھے دھکیل دو۔ آؤ۔ مرنےکے بعد بھی ، میری راکھ کہےگی کہ، میں تم سب بھیڑیوں کو نہیں چھوڑوں گی۔
جاوید اخترنے کہا تھا :میری شبیہ کو نقصان پہنچا ہے
 جاوید اخترنے کہا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں کنگنا نےبالی ووڈ موجودگروہ بندی میں میرا نام کھینچا ہے۔ جبکہ شکایت میںیہ بھی کہا گیاہےکہ کنگنا نے یہ بھی جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ جاوید اختر نےانہیں ریتک روشن کے ساتھ ان کے تعلقات کے تعلق سے خاموش رہنے کی دھمکی دی تھی۔ اس سےثابت ہوتا ہے کہ کنگنا کے تبصرے نے جاوید اخترکی عوامی شبیہہ کو داغدار کردیا۔
یکم فروری تک عدالت کو رپورٹ دی جائے گی
 دسمبر۲۰۲۰ءمیں، عدالت نے جوہو پولیس کو معاملےکی تحقیقات کرنےاور۱۶؍جنوری تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت دی ہے۔تاہم ، اس کے بعد ، پولیس کوجاوید اختر کی شکایت کی بنیاد پرتحقیقات کرنے اور یکم فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔گزشتہ سال جون سےکنگنا اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹوں کی وجہ سے تنازع میں رہی ہیں۔
سارا معاملہ یہاں سے اٹھا
 کنگناکی بہن اور منیجر رنگولی چانڈیل نے ٹویٹ کرکے جاوید اختر پر کنگنا کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’جاوید اختر جی نےکنگناکو گھر بلایااور دھمکی دی کہ وہ ریتک روشن سے معافی مانگ لیں۔ مہیش بھٹ نےکنگنا پر چپلیں پھینکی تھیں، کیونکہ انہوں نے بھٹ کی فلم میں خودکش حملہ آور کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔وہ وزیر اعظم کو فاشسٹ کہتے ہیں .... چاچا جی آپ دونوں کیا ہیں؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK