EPAPER
Updated: July 13, 2021, 12:47 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز اور یامی گوتم نے آنے والی فلم ’بھوت پولیس‘ سے اپنا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز اور یامی گوتم نے آنے والی فلم ’بھوت پولیس‘ سے اپنا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔جیکلن اور یامی نے’بھوت پولیس‘ سے اپنے اپنےفرسٹ لک پوسٹرکو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جیکلین نے لکھا ’’لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔‘‘ یامی نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’اپنی دلکشی سے سب کو مسحور کرنے کیلئے مایاآگئی ہے۔ ’بھوت پولیس‘ جلد آرہی ہے۔ واضح رہے کہ فلم بھوت پولیس میں سیف علی خان، یامی گوتم، جیکلین فرنانڈیز اور ارجن کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پون کرپلانی کی ہدایت کاری میں بنی یہ ہارر کامیڈی فلم ۱۷؍ستمبر۲۰۲۱ء کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔