Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہما قریشی وزیراعلیٰ بنیں گی

Updated: January 13, 2022, 11:31 AM IST | Agency | Mumbai

ڈجیٹل پلیٹ فارم پر اس سال کئی ہٹ شو  اگلے سیزن میں بھی ریلیز ہونے کی قطار میں ہیں۔

In the first season too, Huma Qureshi had played the role of Chief Minister..Picture:INN
پہلے سیزن میں بھی ہما قریشی نے وزیر اعلیٰ کا کردارنبھایا تھا۔۔ تصویر: آئی این این

 ڈجیٹل پلیٹ فارم پر اس سال کئی ہٹ شو  اگلے سیزن میں بھی ریلیز ہونے کی قطار میں ہیں۔اسی کڑی میں سبھاش کپور کے ڈائریکشن میں بنی ’مہارانی ‘ کا اگلا سیزن شروع ہوگا۔گزشتہ سال ہما قریشی، سوہم شاہ نے ویب سیریز’ مہارانی‘ میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اس سیریز کو کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔اس سیریز کے سیکویل کا باضابطہ طور پر بھلےہی اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھوپال اور ہوشانگ آباد میں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سیریز میں بھی بہار سے تعلق رکھنے والے کچھ سچے واقعات اور گھٹالے پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یا د رہے کہ پہلا سیزن  چارہ گھوٹالہ اور دیگر واقعات پر مبنی تھا ۔اس بار بھی ایسا ہی ہوگالیکن کہانی خیالی ہوگی۔اس بار پرانے آرٹسٹ کے ساتھ کچھ نئے چہروں کو بھی جوڑا گیا ہے۔ سیریز کو اس سال کے آخر میں ریلیز کرنے کا پروگرام ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK